ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صدرجمہوریہ نے وزارت داخلہ کو بھیجی کجریوال کے خلاف کی گئی سبرامنیم سوامی کی شکایت

صدرجمہوریہ نے وزارت داخلہ کو بھیجی کجریوال کے خلاف کی گئی سبرامنیم سوامی کی شکایت

Tue, 28 Jun 2016 17:23:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی28جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں نظام حکومت کے مبینہ طورپرچرمرانے کاالزام لگانے والی بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی شکایت صدر سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ بھیج دی ہے۔گزشتہ ہفتے صدر پرنب مکھرجی کو لکھے ایک خط میں سوامی نے الزام لگایاتھا کہ آپ حکومت انتہائی من مانے، نامناسب اور بدنیتی پر مبنی طریقے سے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں انہوں نے صدر سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔سوامی نے یہ الزام لگایا کہ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کانگریس پارٹی کی شہ پروزیراعلیٰ اروند کیجریوال کواکسانے میں’’شیطانی ‘‘کرداراداکر رہے تھے اور اسی وقت وہ عوامی طور پر آپ لیڈر کی مخالفت کررہے تھے۔صدر کے سیکرٹریٹ نے سوامی کو بتایا کہ ان کی شکایت داخلہ سکریٹری کو بھیج دی گئی ہے۔خط میں سوامی نے این ڈی ایم سی افسر کے قتل کیس میں بی جے پی رہنما مہیش گری کے خلاف کیجریوال کے الزامات کا بھی ذکر کیا ہے۔سوامی نے کہاکہ جنگ واضح طور پر کیجریوال کو یہ بتائیں کہ اگر وہ گری کے خلاف اپنے الزامات کو ثابت نہیں کر پائے یا انہوں نے معافی نہیں مانگی تو وہ مرکز سے آپ حکومت کوبرخاست کرنے کی سفارش کریں گے۔سوامی نے صدر سے درخواست کی کہ وہ مرکزی وزارت داخلہ کو اس تناظر میں آئین کی دفعات کے مطابق ایک ہدایت جاری کرنے کو کہیں اور کیجریوال اور ان کے ساتھی کس بنیاد پر گری کے خلاف قتل کاالزام لگا رہے ہیں،اس پر ایک رپورٹ کی بھی مطالبہ کیا۔


Share: